پی ایم آئی یو :پبلک تعلیمی اداروں میں سٹیم نمائش

 پی ایم آئی یو :پبلک تعلیمی اداروں میں سٹیم نمائش

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب میں سٹیم ایجوکیشن کے فروغ کیلئے پبلک تعلیمی اداروں میں سٹیم نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ریٹی گن سکول میں لاہور کی سطح پر ہونے والی سٹیم نمائش کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ کے بنائے گئے سائنسی ماڈلز دیکھے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ سٹیم نمائش میں پنجاب بھر سے 108 طلبا کے منتخب ماڈلز نمائش کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ وزیر تعلیم نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعام کی رقم ایک لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تین پوزیشن کے حامل طلبا کو بالترتیب 5 لاکھ، 3 لاکھ اور 2 لاکھ کیش انعام دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں