ڈی پی سی :ٹیپا کے 6افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ٹیپا کے 6افسروں کو ترقی دے دی گئی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں جنرل کیڈر اور اکاؤنٹس کیڈر کے چھ افسران کو ترقیاں دی گئیں، شہزادہ جواد کامران، حماد حسن بٹ کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، خرم سعید، سمیع اللہ اور حافظ محسن کو ریگولر بنیادوں پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی، حر عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس کو ایکٹنگ بنیاد پر گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی،ٹیپا کے ملازمین محکمانہ ترقی کے لئے انتظامیہ کی راہ تکنے لگے ، ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا میں کام کرنے والے ملازمین کئی برسوں سے ترقی کے منتظر ہیں،گزشتہ برسوں میں افسران کو ترقیاں دی گئیں، مگر ملازمین کی ترقی کی فائلوں کو دبا لیا گیا، ٹیپا میں کام کرنے والے ڈرائیوروں کو گزشتہ چھ برسوں سے ترقی نہیں دی گئی، ٹیپا کے کمپیوٹر آفیسرز بھی پروموشن کے منتظر ہیں۔