اشتہاری مہم : فلیکسز پر پابندی : ڈیجیٹل بورڈز لگانے کا فیصلہ

اشتہاری مہم : فلیکسز پر پابندی : ڈیجیٹل بورڈز لگانے کا فیصلہ

لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اشتہاری مہم کے استعمال کے لئے پینا فلیکسز پر پابندی عائد کر دی گئی جس کے سبب ایڈورٹائزمنٹ انڈسٹری کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں۔۔۔

حال ہی میں کینال روڈ انڈر پاسز کا اشتہاری مہم کیلئے دیا گیا ٹھیکہ خطرے میں پڑ گیا،فلیکسز کا کاروبار بھی متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا، پی ایچ اے نے کینال روڈ انڈر پاسز پر بھی ڈیجیٹل بورڈز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحول دوست پالیسی پر عمل کرتے ہوئے پینا فلیکسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی کیونکہ فلیکسز سالڈ ویسٹ میں بھی ختم نہیں ہوتے ، مگر فلیکسز پر پابندی عائد کرنے سے تشہیری فیس وصول کرنے والے ادارے اور ایڈورٹائزرز کیلئے مشکلات آن پڑی ہیں ۔حال ہی میں کینال روڈ انڈر پاسز کا اشتہاری مہم کیلئے دیا گیا ٹھیکہ خطرے میں پڑ گیا۔ پی ایچ اے نے ستمبر میں کینال روڈ پر 11انڈر پاسز کو لیز پر دیا،معاہدے کے مطابق کنٹریکٹرز کو پینا فلیکسز کے ذریعے اشتہاری مہم کی اجازت دی گئی،لیکن پنجاب حکومت نے شہر لاہور میں صرف ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ کا حکم دیا ہے ۔اس لئے کینال روڈ انڈر پاسز کے کنٹریکٹرز کو پینا فلیکسز کے استعمال سے روک دیا گیا۔کنٹریکٹرز نے پی ایچ اے کو معاہدہ منسوخ کرنے یا تبدیل کرنے کی استدعا کر دی۔ معاہدے میں تبدیلی کرتے ہوئے انڈر پاسز پر ڈیجیٹل بورڈز کی تنصیب کی جائے گی، کنٹریکٹرز کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں