ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لئے اجلاس کی تاریخوں کا اعلان
لاہور (کرائم رپورٹر) ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی کے لئے اجلاس کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ہیڈ کانسٹیبل کے عہد ے پر ترقی کیلئے آئندہ سال 2025سے جنوری 2026تک تاریخوں کا اعلان کیا گیا۔ مراسلہ کے مطابق پہلا اجلاس 2025میں 3اپریل کو ہو گا، 7جولائی کو دوسرا اجلاس ہو گا،تیسرا اجلاس 6اکتوبر ،چوتھا اجلاس 4جنوری 2026کو ہوگا۔ ابتک آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد25ہزار کے قریب ترقیاں دی جا چکی ہیں ۔