ریسورنٹس رجسٹریشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ

  ریسورنٹس رجسٹریشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب اور غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کیلئے اقدامات تیز کر دئیے گئے ۔

انفورسمنٹ کارروائی کے نتیجے میں ریسورنٹس رجسٹریشن کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ۔رواں مالی سال مجموعی طور پر 300 کے قریب ریسٹورنٹ کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ۔لاہور میں رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 2 ہزار 500 ریسٹورنٹ کی لازمی رجسٹریشن کی گئی۔پی آر آے کی جانب سے رضاکارانہ طور پر 189کے قریب ریسٹورنٹ کو رجسٹرڈ کیا گیا۔خود رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریسٹورنٹس کو پی آر اے آئرس سسٹم کی مدد سے رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں