ایجوکیشن افسروں کی تعیناتی ، ٹیسٹ میں 440 امیدوار پاس
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹیز میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لئے ٹیسٹ کے نتائج جاری کر دئیے گئے ۔ تحریری امتحان میں 620 میں سے 440 امیدوارکامیاب ہوئے ۔
امیدواروں کو انٹرویوز کے بعد ڈی ای او سیکنڈری اور ڈپٹی ڈی ای او تعینات کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ انٹرویوز کیلئے تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔