پنجاب یونیورسٹی میں 70 شعبوں کے سربراہان تبدیل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی میں 70 شعبوں کے سربراہوں کو تبدیل کردیا گیا ۔ سینڈیکیٹ نے جامعہ کی زمین کے حصول کی درخواستیں مسترد کردیں۔
تفصیل کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا 1756 واں اجلاس وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سلیکشن بورڈ، فنانس کمیٹی، اکیڈمک کونسل اور دیگر کمیٹیوں کی سفارشات منظور کی گئیں ۔اجلاس میں ون مین ون پوسٹ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔شعبہ جات کے سربراہوں کی تعیناتی میں روٹیشن پالیسی کے نفاذ کا کا فیصلہ کیا گیا ۔ سلیکشن بورڈ کے لئے سینڈیکیٹ کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں اکیڈمک سٹاف کو شامل کیا جائے گا ۔یونیورسٹی اراضی کی مانگ کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔