ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں مسیحی ملازمین کیلئے تقریب
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹاؤن میں گزشتہ روزمسیحی ملازمین اور ان کی فیملیز کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،ایل ڈی اے یونین عہدیداروں اورمسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا۔