نجی سکولوں کوموسم سرما کیمپ لگانے کی اجازت نہ مل سکی

 نجی سکولوں کوموسم سرما کیمپ  لگانے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پرائیویٹ سکولوں کو موسم سرما کی چھٹیوں میں ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ملی۔

 پرائیوٹ سکولوں کیجانب سے ونٹر کیمپ کی درخواست مسترد کردی گئی۔ میٹرک کے بچوں کو سلیبس مکمل کرانے کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو آگاہ کردیا۔ حکام کا کہنا ہے چھٹیوں کے دوران زبردستی کلاسز لگانے والے سکولز کیخلاف کارروائی کیجائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں