مختلف مقامات سے 4 خواتین بچے سمیت 6 افراد اغوا

مختلف مقامات سے 4 خواتین بچے سمیت 6 افراد اغوا

قصور(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح سے 4 خواتین، ایک بچے سمیت 6 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔۔۔

 روسہ بھیل کی رہائشی خاتون رانی بی بی کی 2 بیٹیوں 16 سالہ (ا) اور 18 سالہ (ش)کو بوائز سکول کے پاس سے ملزم زبیر نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرلیا، جماعت پورہ کے رہائشی محمد یسٰین کی 35 سالہ بیوی (س) اور اسکے 8 سالہ بیٹے ذیشان کو گھر سے نامعلوم ملزم نے اغوا کرلیا، پتوکی کے رہائشی سعیداحمد کی بیوی (ف)بازار سے سبزی لینے گئی ہوئی تھی کہ گھرسے ملزم نثار اور شہباز نے اس کی 14سالہ بیٹی (ب)کو اغوا کرلیا، اڈاروسہ کے رہائشی اسداﷲ مسیح کا 22 سالہ بیٹا رفاقت رکشہ پر گھر سے کام پر گیا جو تاحال واپس نہ آیا ہے، پولیس مقدمات درج کرکے مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں