نارنگ:ڈکیت گینگ گرفتار، 50 لاکھ کا مال برآمد
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کرکے 50 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرکے۔۔۔
ملزموں سے 7 بھینسیں، 2 گائیں، 4 موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز چھیننے کا اعتراف کرلیا، نارنگ پولیس کی ٹیم نے تین رکنی جواد عرف جوادو ڈکیت گینگ کے دو افراد کو حراست میں لے لیا، ملزموں نے دوران تفتیش 19 سے زائد ڈکیتیوں میں 9 بھینسیں، 2 گائیں، 4 موٹرسائیکلیں، 7 موبائل فونز اور 5 لاکھ نقدی چھیننے کا اعتراف کیا، تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، 2 ملزم مریدکے، ایک ملزم کامونکی کا رہائشی ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔