یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کاجنرل باڈی اجلاس

یو ای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی  ایشن کاجنرل باڈی اجلاس

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)لاہور کی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن 2024نے سالانہ جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فنانس سیکرٹری احمد نوید نے تفصیلی مالیاتی رپورٹ پیش کی اور ایسوسی ایشن کی جانب سے کئے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ صدر ٹی ایس اے ڈاکٹر امجد حسین نے تدریسی برادری اور یونیورسٹی کی بہتری کیلئے ایسوسی ایشن کی خدمات کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے فیکلٹی ممبران کی تحقیقی، تدریسی اور انتظامی خدمات کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں