سینئر ممبر ریونیو بورڈ کی زیرصدارت اے ڈی پی سکیموں بارے اجلاس

سینئر ممبر ریونیو بورڈ کی زیرصدارت  اے ڈی پی سکیموں بارے اجلاس

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )سینئرممبربورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیرصدارت اے ڈی پی سکیموں 2024-25 بارے اجلاس ہوا۔

سیکرٹری ریونیو بورڈ حافظ احمد طارق، سیکرٹری ایس اینڈ آر رعنا حمید، ڈی جی پلرا اکرام الحق، ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا سمیت دیگر نے شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نے پنجاب کی 9ڈویژن میں اراضی سہولت مراکز کے منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ نبیل جاوید نے اے سی ہاؤسز چوآسیدن شاہ، کوٹ اد و، شجاع آباد، صفدرآباد اور کلرکہار کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں