2 ترقیاتی سکیموں کیلئے 1ارب 10لاکھ روپے کے فنڈ منظور
لاہور (سیاسی نمائندہ )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 56 ویں اجلاس میں دو ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 10لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں چیف منسٹر پروگرام برائے فروغ برآمدات اور بین الاقوامی تجارت کیلئے ایک ارب روپے اور راول ڈیم کی حفاظت کے جامع پروگرام کی کنسلٹینسی سروسز کی فراہمی کے لیے 10 لاکھ روپے کی منظوری شامل ہے ۔