ہنی ٹریپ:ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے خلیل الرحمان قمر کا مبینہ اغوا برائے تاوان کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے آمنہ عروج اور شریک ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی،جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 30 دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے ،آمنہ عروج سمیت دیگر کے خلاف تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔