خالد جاوید گورائیہ ،ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی کا میانوالی کا دورہ

 خالد جاوید گورائیہ ،ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی کا میانوالی کا دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی سلمان احمد لو ن کے ہمرا ہ شہر کے مختلف مقامات کادورہ کیا۔

 اوربیو ٹیفکیشن ورک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور ایم سی کے افسران وعملہ بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے تلہ گنگ روڈ پر سنٹر ل میڈیم لائن میں لگا ئے جا نیوالے نمائشی پودوں، ڈی سی آفس کمپلیکس کے مین گیٹ اور سرگودہا موڑ الزکریا چوک کے تزئین وآرائش کے کا موں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہر کے بیو ٹیفکیشن پلا ن پر جلد ازجلد عملدرآمد کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ میانوالی شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کو یقینی بنایا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں