ماچس کی ڈبی خریدنے پر بھی ٹیکس،حکومت ہر پاکستانی کو فائلر سمجھے ، ملک اشرف برہان

ماچس کی ڈبی خریدنے پر بھی  ٹیکس،حکومت ہر پاکستانی کو  فائلر سمجھے ، ملک اشرف برہان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک اشرف برہان نے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بنکوں پر ٹیکس شرح 39 سے بڑھا کر 44فیصد کردی گئی ہے ۔

جس سے کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوگا اب مختلف قسم کی پابندیاں فائلر اور نان فائلر کے زمرے میں عائد کی جارہی ہیں جو پاکستانیوں کی توہین ہے ہر پاکستانی ماچس کی ڈبی خریدنے پر بھی ٹیکس ادا کررہا ہے اس لئے حکومت ہر پاکستانی کو فائلر سمجھے ، ماچس کی ڈبی کے علاوہ پاکستان میں ہر شخص موبائل کا استعمال کررہا ہے جس کے استعمال پر ہر کال ٹیکس کٹوتی کی صورت میں پاکستانی ٹیکس دے رہا ہے مگر سیاستدانوں کے پیٹ نہیں بھر رہے اب عوام کی سانسوں پر ٹیکس لگانا باقی رہ گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں