تجاوزات کے خلاف آپریشن ،4دکانیں سیل کر دی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سی او کارپوریشن زویا بلوچ کی ہدایت پر سینئر انکروچمنٹ افسران ملک شاہد محمود، رانا شوکت اور ۔
مہر محمد رمضان نے بھاری عملے کے ہمراہ اردوبازار، بلاک نمبر 11 او ر شاپنگ مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے تجاوز کیا گیا بھاری سامان قبضہ میں لے کر 4 دوکانیں سیل کر دیں اور درجن سے زائد دوکانداروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ تجاوزات آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ، اگر دوبارہ تجاوزات قائم کی گئیں تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔