2 ماہ میں 5746 ورکر سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ

2 ماہ میں 5746 ورکر  سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی کی زیر صدارت ہیڈآفس میں اجلاس ہوا جس میں کمشنر انسپکشن ٹیم کی پنجاب بھر میں ہونے والی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔

انچارج کمشنر انسپکشن ٹیم انعام اللہ اسد نے پچھلے دو ماہ کی کارکردگی بارے بریفنگ دی کہ مختلف صنعتی اور تجارتی اداروں کے 5746 ورکر کو سوشل سکیورٹی میں رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ جس سے محکمہ کو ماہانہ 12.76 ملین روپے کا کنٹری بیوشن وصول ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں