اُڑان پاکستان کی کامیابی کیلئے جامع مشاورت ضروری:ابراہیم حسن مراد
لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر اور صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے اُڑان پاکستان منصوبے کو قومی معاشی ترقی کیلئے جامع اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا۔۔۔
اس انقلابی منصوبے کی تشکیل کے لئے یونیورسٹیوں، چیمبرز آف کامرس، معروف معیشت دانوں، تمام سیاسی قیادت اور تھنک ٹینکس کو مل کر مشاورت کرنی چا ہئے۔ انہوں نے کہا اُڑان پاکستان منصوبہ اہم اقتصادی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کی خوشحالی کو اجاگر کرنے کیلئے بنایا گیا ہے لہذا تمام سٹیک ہولڈرز ان اہداف کو حاصل کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔