2024 :صفائی ،ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشیں سر فہرست
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سال 2024 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایل ڈبلیو ایم سی 2024 میں بھی تمام ویسٹ کمپنیوں کے لیے جدت،مستحکم حکمتِ عملی، موثر منصوبہ بندی کا ماڈل رہی۔
103 تحصیلوں میں تاریخ ساز صفائی نظام کے نفاذ کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی کاوشیں سرِ فہرست رہیں۔وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کی زیرِ قیادت ستھرا پنجاب کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابرصاحب دین کی نگرانی میں لاہور کے صفائی نظام میں بھی مزید وسعت کرتے ہوئے 100یونین کونسلز میں ڈور ٹو ڈور سروس، 500 مارکیٹوں اور 400 گاؤں میں صفائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ عید الضحیٰ پر آلائشوں سمیت لاہور کا 15 لاکھ 81ہزار375 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا۔ ہیلپ لائن 1139 ویب میل اورسوشل میڈیا پر موصول 75ہزار 234 شکایات فوری حل کی گئیں جبکہ کلین لاہور ایپ کی 5 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔ غیر قانونی ڈمپنگ پر 10ہزار 3سو 58چالان، کوڑے کے پھیلاؤ پر 2کروڑ 31 لاکھ 85ہزار 500 کے جرمانے کئے گئے ۔ 1159 استغاثہ، غیر قانونی ڈمپنگ کرنے والی383گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ 2024میں سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لئے شہر کی 45 اہم شاہراہوں پر سکریپنگ، واشنگ،سپرنکلنگ اور اینٹی سموگ ایکٹوٹیز کا عمل یقینی بنایا گیا۔