جوہر ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبے کا افتتاح

 جوہر ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبے کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حسین پارک ٹکہ چوک، جوہر ٹاؤن میں زیر زمین واٹر ٹینک منصوبے کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز احمد، ملک سیف الملوک کھوکھر، صوبائی وزیر فیصل کھوکھر، ممبر صوبائی اسمبلی شہباز کھوکھر اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی موجود تھے ۔ایم ڈی نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ منصوبہ 56 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور اس کی تکمیل 3 ماہ میں ممکن ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ منصوبے کے بعد نہ صرف ٹریفک کا نظام بہتر ہوگا بلکہ بارشی پانی بروقت زیر زمین ٹینک میں جمع ہو جائے گا۔ بلال یاسین نے ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،منصوبے کے دوران مقامی آبادی کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں