گورنر پنجاب کا منہاج القرآن کے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

 گورنر پنجاب کا منہاج القرآن کے  فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے منہاج القرآن کے تحقیقی ادارے فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔

 جہاں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق رانا نے انہیں ڈاکٹر محمد طاہر القادری تصنیف کردہ 7 سو سے زائد کتب کا تعارف پیش کیا اور ریسرچ سیل جو 39 ہزار سے زائد کتب کی ریفرنس لائبریری پر مشتمل ہے کے متعلق بریفنگ دی۔ گورنر پنجاب نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحاد امت کی اس دور میں ایک مضبوط اور توانا آواز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں