3 سکیموں کیلئے 5ارب 50 کروڑ کے فنڈز منظور
لاہو ر ( سیاسی نمائندہ)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 25 -2024 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 57 ویں اجلاس میں 3 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ۔
جی ٹی روڈ چن دا قلعہ پر فلائی اوور کی تعمیر کیلئے ایک ارب 35 کروڑ ، نوشہرہ ورکاں سے حافظ آباد کارپیٹڈ روڈ کی تعمیر کیلئے ایک ارب 23 کروڑ اور فیصل آباد ستیانہ ماڑی پتن اوکاڑہ روڈ کیلئے 2 ارب 96 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔