2024 میں 4 ہزار 500 پولیس افسروں و اہلکاروں کی ترقیاں
لاہور(کرائم رپورٹر)2024 میں 4 ہزار 500 سے زائد پولیس افسروں و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 92 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز ،394 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز، 131 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز ،887 اے ایس آئز کو سب انسپکٹرز، 857 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئیز ،1730 کانسٹیبلز کوہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔19 درجہ چہارم سٹاف، 27 جونیئر کلرکس، 19 سٹینوگرافرز ،16 سینئر سکیل سٹینو گرافرز، 01 پرائیویٹ سیکرٹری اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی اگلے عہدوں پر پروموٹ کیا گیا۔