پی آئی اے کے سٹیورڈ کی بحالی کیلئے درخواست پر جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے سٹیورڈ کی نوکری پر بحالی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
عدالت نے پرنسپل سیکرٹری صدر مملکت، رجسٹرار وفاقی خاتون ٹیکس محتسب اور پی آئی اے سے بھی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔جسٹس محمد رضاقریشی نے سماعت کی، عدالت نے فلائٹ سٹیورڈ کی خواتین ہراسگی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر جواب طلب کرلیا، عدنان خان نے نوکری کی برطرفی کے حکمنامہ کو برقرار رکھنے کے صدارتی حکم کو چیلنج کر رکھا ہے۔