محکمہ سکول کا سرما تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ سکول نے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔
سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حواے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ،سکول شیڈول کی چھٹیوں کے بعد کھل جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی دس جنوری تک تعطیلات کا اعلان کر رکھا ہے ۔سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 13 جنوری سے ہوگا۔