مستقل چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری نہ ہوسکی
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ ہائر ایجوکیشن کی مبینہ سستی کے باعث 3 ماہ سے ریگولر چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی تقرری نہ ہوسکی، اضافی چارج سے کام چلایا جا رہا ہے۔
سابق چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر کے بعد سے تقرری نہیں ہوسکی۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے پاس چیئرمین پی ایچ ای سی کا چارج ہے ،نئے ریگولر چیئرمین کی تقرری کیلئے تاحال پراسیس شروع نہ ہوسکا۔