تنخواہ نہ ملنے پر محکمہ تعلیم کے چھوٹے ملازمین کا احتجاج

تنخواہ نہ ملنے پر محکمہ تعلیم کے چھوٹے ملازمین کا احتجاج

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا تھا کلاس فور کے ملازمین کو نومبر سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں، اعلیٰ افسر وجہ بتانے سے قاصر ہیں۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے ہال روڈ ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا ادھار لے کر گزارا کررہے ہیں، اے جی آفس والے تنخواہوں پربات سننے کو تیار نہیں ۔انہوں نے الزام لگایا سی ای او ایجوکیشن نذیر حسین چھینہ کے احکامات پر تنخواہ بند کی گئی۔خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے کہا وہ خاتون ہیں اور جانتی ہیں کیسے بچے پالے جاتے ہیں،اگر چار سو سے زائد ملازمین کو تنخواہیں نہ دی گئیں تو پھر احتجاج کا دائرہ کار صوبہ کی سطح پر کر دیں گے اور روزگار کے لئے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں