نئے صوبوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت : ابراہیم مراد
لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ملکی آبادی میں اضافے کے پیش نظر نئے صوبوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کی آبادی 24 کروڑ سے تجاوز کر چکی، ملک کے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ اختیارات کی مرکزیت کو ختم کر کے انہیں مختلف مقامی اور علاقائی سطح پر تقسیم کرنا چاہیے۔