رانا سکندر کاترکیہ کے وزیر تعلیم کے اعزاز میں استقبالیہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں ترک وزیر تعلیم نے پنجاب میں کی جانے والی تعلیمی اصلاحات کو سراہا اور رانا سکندر حیات کے تعلیمی ترقی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔
دونوں وزرا کے درمیان تعلیم کے میدان میں مشترکہ اقدامات، تعلیمی تجربات کے تبادلے ، ایجوکیشن سیکٹر میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔