پہلے سے ٹھیکے پر دئیے گئے سکولوں کے فنڈز میں اضافہ

 پہلے سے ٹھیکے پر دئیے گئے سکولوں کے فنڈز میں اضافہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پہلے سے ٹھیکے پر دئیے گئے سکولوں کے فنڈز میں بھی اضافہ کردیا گیا ۔پنجاب ایجوکیشن انیشی اٹیو مینجمنٹ اتھارٹی نے اضافے کے بعد نئی سبسڈی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

سکولوں کی انتظامیہ کو فی طالب علم 15 سو روپے تک دئیے جائیں گے ۔ٹیوشن فیس کی مد میں ساڑھے 8 سو ،انتظامی اور دیگر اخراجات کی مد میں فی طالب علم ساڑھے 3 سو روپے دئیے جائیں گے ۔ پیما کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکول عمارت کی اپ گریڈیشن اور ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد پر مزید 3 سو روپے دئیے جائیں گے ۔ پیما کے ماتحت4ہزار کے قریب سکول ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں