58 اسلامی ممالک نے فلسطین پر بے حسی کا ثبوت دیا:سراج الحق

 58 اسلامی ممالک نے فلسطین پر بے حسی کا ثبوت دیا:سراج الحق

لاہور (سٹاف رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرکے اس کی قیادت دورہ پاکستان کی دعوت دے۔

اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں، دنیا میں کوئی اسلامی حکومت ہوتی تو غزہ میں اسرائیل کی سفاکیت سے پچاس ہزار معصوم شہید نہ ہوتے ، مسجدوں کو جلایا نہ جاتا، اٹھاون اسلامی ممالک نے اہلس فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سیز فائر حماس کی فتح ہے ۔ جامعہ عربیہ گوجرانوالہ میں تقریب تکمیل بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان اور ایران خطے میں امن کے لیے مل کر کوششیں کریں۔ دریں اثنا منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ مغربی این جی اوز پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے بڑے بڑے خاندانوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کرتے ہیں ، مغرب اپنے ایجنٹوں کے ذریعے اسلامی ملکوں پرمسلط ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں