پیف: 15مرلے سے کم میں سکول بنانے پر پابندی عائد

پیف: 15مرلے سے کم میں  سکول بنانے پر پابندی عائد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور میں پندرہ مرلے سے کم میں سکول کی اجازت نہیں ۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ مرلے سے کم والے سکول فوری طور پر پندرہ مرلے والی بلڈنگ میں شفٹ ہوں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہوگی۔ ایک کلاس روم میں 12 واٹ کے کم از کم چار بلب لگائیں۔ نئی شرائط پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں