ایک سال میں 12643 جنگلی جانور و پرندے بازیاب

لاہور(لیڈی رپورٹر)ایک سال کے دوران محکمہ نے وائلڈ لائف کرائمز میں ملوث کل 4397 ملزمان کا چالان کیا، 12643 جنگلی جانور و پرندے بازیاب کرائے، 937 چالان عدالت بھیجے، 3458 کیس کمپاؤنڈ کیے۔۔۔
جس سے چار لاکھ8 3 ہزارعدالتی جرمانہ جبکہ4کروڑ 83 لاکھ 520 روپے محکمانہ معاوضہ موصول ہوا، ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران لاہور ریجن نے 1485 جانور بازیاب کرائے ، 439 چالان ، 40 ہزار عدالتی جرمانہ اور 37 لاکھ 33 ہزار محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔اسی طرح گوجرانوالہ ریجن نے 1502 جانور بازیاب، 273 چالان، 9 لاکھ عدالتی جرمانہ اور24 لاکھ 48ہزار 600محکمانہ معاوضہ،فیصل آباد ریجن نے 146 جانور بازیاب کرا ئے ، 502 چالان ، 11 لاکھ 28 ہزار عدالتی جرمانہ اور 54 لاکھ 5ہزار 200 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔سرگودھا ریجن نے بھی 432 جانور بازیاب کرائے ،668چالان ،3 لاکھ 40ہزار500 عدالتی جرمانہ اور63 لاکھ 29ہز600 روپے محکمانہ معاوضہ وصول کیا، اسی طرح راولپنڈی ریجن نے کل5807 جانور بازیاب کرائے ، 843 چالان کیے ، 6 لاکھ 71 ہزار عدالتی جرمانہ اور 91 لاکھ 92ہزار 500 روپے محکمانہ معاوضہ حاصل کیا۔گجرات ریجن نے 61 جانور بازیاب ، 135 چالان ، 7 ہزار عدالتی جرمانہ اور 13 لاکھ96ہزار 200 محکمانہ معاوضہ وصول کیا۔