پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دینا خوش آئند:آئی جی

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا حکومت پنجاب کا پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے بل کی منظوری اور اسے ناقابل ضمانت جرم قرار دینا خوش آئند ہے۔
پنجاب پولیس پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے گی۔ آئی جی نے ہدایت دی کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں سال کے 20 دن میں صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر320 ملزم گرفتار، 311 مقدمات درج کئے گئے۔