شیشہ پارٹی پر چھاپہ، 5 خواتین سمیت 24 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)غالب مارکیٹ پولیس نے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 5 خواتین سمیت 24 ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر آئس لینڈ والی بلڈنگ کے کیفے میں شیشہ پارٹی کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 24 ملزموں کو گرفتار کرکے ان سے 4 حقے، 3 مختلف شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمدکر کے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔