سپیکر کا پنجاب اسمبلی کا دورہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ

لاہور (سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی تاریخ میں پہلی بار دولت مشترکہ کی پارلیمانی تنظیم (سی پی اے) کی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی ریجنل کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہی ہے، جو 6 سے 8 فروری تک ہوگی۔
اس بین الاقوامی ایونٹ میں 20 ممالک کی 100 سے زائد پارلیمانی شخصیات شرکت کریں گی، جن میں 13 سپیکر، 4 ڈپٹی سپیکر اور ایک چیئرمین شامل ہوں گے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسمبلی کا دورہ کیا اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔