جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتیں :مقررین

جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ ایمانی سے لڑی جاتیں :مقررین

لاہور(سیاسی نمائندہ)کشمیر اور غزہ میں نہتے حریت پسندوں نے دنیا پہ یہ بات ثابت کر دی ہے کہ جنگیں اسلحہ کے زور پر نہیں بلکہ ایمانی جذبے کے ساتھ لڑی جاتی ہیں۔

یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان ودیگر علما نے بسین واہگہ میں تحفظ ختم نبوت و کشمیر وغزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کشمیری عوام کے لیے ایک اچھا پیغام ہے کہ پاکستان کی قوم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنے پہلے دن سے مؤقف پر ڈٹی ہوئی ہے ، کشمیر اور غزہ کی تحریک یقینی طور پر اپنے کامیابی کا سفر آخری مراحل کی طرف جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کشمیری ،فلسطینی اپنی تحریک میں ضرور کامیاب ہوں گے ، عالم اسلام میں بسنے والا ہر مسلمان اقوام متحدہ سے مکمل طور پر مایوس ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں