کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں داتادربار میں تقریب، ریلی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے  میں داتادربار میں تقریب، ریلی

لاہور(سیاسی نمائندہ)سیکرٹری/چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری کی زیر صدارت داتادربار میں یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں تقریب، ریلی اور خصوصی دُعا کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرسیکرٹری اوقاف نے کشمیریوں کے اپنے جائز حق خودارادیت کے حصول کے لیے بے مثال عزم و قربانی اور تاریخ ساز جدوجہد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے بہنوں اور بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں، ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دینی طبقات اور محراب و منبر کشمیر کے جائز مطالبات کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے ۔ کشمیر ی، بھارتی جبر کی زنجیریں توڑٹے ہوئے اپنی کوشش اور جدوجہد میں ضرور کامیاب ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں