پارٹنرز سکولوں کے ساتھ نئے معاہدے کیلئے شرائط سخت

پارٹنرز سکولوں کے ساتھ نئے معاہدے کیلئے شرائط سخت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن انشی اٹیو مینجمنٹ اتھارٹی نے پارٹنرز کے ساتھ نئے معاہدے کے لئے شرائط کو سخت کردیا ۔

تفصیل کے مطابق پیما کے ماتحت تمام پارٹنر سکولوں کا لائسنس 31 مارچ کو ختم ہونے پرلائسنس میں تجدید کیلئے نئی شرائط کو شامل کرلیا گیا۔ نئی شرائط میں نگہداری ،داخلے ، فرنیچر،انفراسٹرکچر، ٹیچرزٹریننگ اورکوالی فکیشن کو شامل کیا گیا ۔آئندہ مذکورہ شرائط پوری کرنے کی بنیاد پر لائسنس میں تجدید دی جائے گی۔اس سے قبل صرف پچاس فیصد رزلٹ دینے پر لائسنس میں 3 سال کی توسیع دے دی جاتی تھی۔اب تمام شرائط پوری نہ کرنے والے پارٹنر سکولوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔لائسنس کے اختتام پر شرائط تبدیل کرنے پر پارٹنر سکول سراپا احتجاج ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں