وزیر اعظم کا پہلا ہدف مہنگائی و بیروزگاری کا خاتمہ:حاجی طارق

وزیر اعظم کا پہلا ہدف مہنگائی و  بیروزگاری کا خاتمہ:حاجی طارق

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز سے ہمیشہ نواز لیگ کی قیادت نے نجات دلائی۔۔

 اب بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا سب سے پہلا ہدف مہنگائی و بے روزگاری کا خاتمہ ہے ، جس کی خاطر مربوط لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ،(ن) لیگ عوام کے حقوق کے تحفظ کی علمبردار ہے ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،حاجی طارق محمودڈوگرنے کہاکہ موجودہ حکومت ملکی مفادات سے کسی کو کھیلنے نہیں دے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں