آئی جی ہائی ویزاینڈ موٹروے کا پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کا دورہ

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار نے پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کا دورہ کیا۔۔
آئی جی موٹروے نے ڈپٹی کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ایس پی امداد اﷲ شاہد کے ہمراہ نئی تعمیر ہونیوالی بلڈنگ ،کینٹین کا دورہ کیا اور ٹریننگ سیشن کو چیک کرنے کے بعد امداد اﷲ شاہد نے آئی جی موٹروے کو افسروں اور نوجوان کو دی جانیوالی ٹریننگ کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ رفعت مختار نے کہاکہ زیر تربیت افسروں کو جدید نصاب کے مطابق مضامین پڑھانے ، ذہنی طور پر منظم کرنے اور دیگر امور پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے ۔