قصور: صفائی ٹھیکیداروں کو 15 دن میں ملازمین،مشینری پوری کرنیکی مہلت

قصور: صفائی ٹھیکیداروں کو 15 دن  میں ملازمین،مشینری پوری کرنیکی مہلت

قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان کی زیر صدارت ’’ستھرا پنجاب پروگرام ‘‘کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔

کنٹریکٹرز نے ستھرا پنجاب مہم کے تحت زیرو ویسٹ کئے جانے والے علاقوں کی رپورٹ پیش کی ۔ کنٹریکٹرز کو ورکرز کی تعداد اور مطلوبہ مشینری پوری کرنے کیلئے 15 دن کا الٹی میٹم دیا گیاجبکہ مین روڈز، عوامی مقامات، پارکس اور سکول کالجز کے گرد خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں