محکمہ صنعت ، انٹرنیشنل ہوٹل کے مابین باہمی تعاون کامعاہدہ

محکمہ صنعت ، انٹرنیشنل ہوٹل کے مابین باہمی تعاون کامعاہدہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ صنعت و تجارت اور معروف ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنع شافع حسین اور گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت،ں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیاحت، ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت،انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے ۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کی جائے گی۔باہمی تعاون کے فروغ کیلئے محکمہ صنعت و تجارت اور گروپ کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں سیاحت اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے ۔سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تعاون کا معاہدہ خوش آئند ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں