1640ایکڑاراضی پر 18 لاکھ 91 ہزار درخت لگانے کا فیصلہ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت تمام سکیموں کے تحت لیز شدہ سرکاری اراضی پرفی ایکڑ 5 درخت لگانے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
جس میں سیکرٹری کالونیزشاہ رخ نیازی، سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ طیب فرید، سپیشل سیکرٹری فارسٹ والڈ لائف اینڈ فشریز طاہر ظفر عباسی، ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ فرح دیبا سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں فی ایکڑ 5 درخت لگانے کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے -وزیر اعلی ٰپنجاب پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے تحت 1640 ایکڑاراضی پر 18 لاکھ 91 ہزار درخت لگائے جائیں گے۔ سال2025 مون سون میں فیصل آباد ڈویژن میں 68 ایکڑ اراضی پر 94 ہزار 6 سو درخت لگانے کاٹارگٹ ہے۔ ڈی جی خان میں 578 ایکڑ پر8 لاکھ 4 ہزار سے زائددرخت لگائے جائیں گے سرگودھا ڈویژن میں 994 ایکڑ پر 13 لاکھ 83 درخت لگانے کا ہدف مقررکیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اراضی پر درخت لگانے والے کسانوں کو حکومت پنجاب خصوصی مراعات فراہم کرے گی۔