بلدیہ عظمیٰ کا خزانہ خالی،ابتدائی طور پر 1 ارب روپے منظور

بلدیہ عظمیٰ کا خزانہ خالی،ابتدائی طور پر 1 ارب روپے منظور

لاہور(عمران اکبر)بلدیہ عظمیٰ کا خزانہ خالی ہوگیا،ایڈمنسٹریٹر نے 2 ارب 38 کروڑ 70 لاکھ کی مالی گرانٹ کی سمری بھجوائی، وزیراعلیٰ نے ابتدائی طور پر ایک ارب روپے کی منظوری دے دی، گرانٹ کابینہ کمیٹی کے میٹنگ منٹس کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ ایم سی ایل کو جاری کرے گا۔

تفصیل کے مطابق بلدیہ عظمیٰ میں بل، پنشن اور ٹھیکیداروں کی ادائیگی سمیت دیگر معاملات بری طرح متاثر ہوگئے ،ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ٹھیکیداروں کے ایک ارب 12 کروڑ 80 لاکھ ،مختلف تقریبات پر انتظامات کی مد میں ٹھیکیداروں کے 2ارب 38 کروڑ 70 لاکھ واجب الادا ہیں۔میٹروپولیٹن کارپوریشن نے بقایات کی ادئیگی کیلئے ایک ارب کی سپیشل گرانٹ دینے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھجوائی ۔ محکمہ خزانہ نے اعتراضات لگاتے ہوئے خط لکھ دیاکہ ایم سی ایل تمام ترقیاتی کام اپنے خزانے سے کرتا ہے ۔کارپوریشن کو ترقیاتی سکیموں کیلئے سالانہ ترقیاتی بجٹ سے بھی فنڈنگ کی جاتی ہے ۔ رواں مالی سال بھی ترقیاتی بجٹ سے 10ارب دیا جا چکا ہے ۔پی ایف سی شیئر اور سپیشل گرانٹ کے طور پر بھی سالانہ ایک ارب 40 کروڑ ایم سی ایل کو دئیے جاتے ہیں ،اگر وزیر اعلیٰ منظوری دیں تو بھی 3 اقساط میں پیسے دئیے جائیں گے ۔پہلی قسط کہاں استعمال کی رپورٹ جمع کر انے کر اگلی قسط کا اجرا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں