بغیر لائسنس شیر رکھنے اور سیلفی بنانے پر شہری گرفتار

 بغیر لائسنس شیر رکھنے اور  سیلفی بنانے پر شہری گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کر لیا۔۔۔

 کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ محکمہ کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں