وفاقی محتسب کا لاہور آفس کا دورہ ،افسروں سے ملاقات

وفاقی محتسب کا لاہور آفس  کا دورہ ،افسروں سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اور لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور گوجرانوالہ کے افسروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے افسروں کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو ہر ممکن کوشش کر کے یقینی بنائیں ۔ بعد ازاں وفاقی محتسب نے صوبائی محتسب عائشہ حامد سے ملاقات کی اور عوام کے مسائل کے حل کرنے کیلئے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں