دو قومی نظریہ کی اصل روح نظریہ اسلام : ہشام الٰہی

لاہور(سیاسی نمائندہ )جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدرڈاکٹر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب میں کہا دو قومی نظریہ کی اصل روح، اساس، منبع اور سرچشمہ در اصل نظریہ اسلام ہی ہے۔۔۔
ہما ری تا ریخ درخشاں روا یات تا بندہ ما ضی روشن مستقبل اور عظیم الشان کا رنا موں پر مبنی ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دو سری بڑی عظیم اسلامی ریاست ہے ۔اسلام بہترین نظام حیات ہے جو تمام مشکلات و مصائب کا حل پیش کر تا ہے ۔انہوں نے کہا سیاسی تصادم اور دہشت گر دی ملت اسلامیہ کیلئے ناسور بن گئی ہے ، پاکستان میں امن و امان کا واحد حل اسلامی نفاذ میں ہے ۔امریکہ، بھارت، اسرائیل گٹھ جوڑ ایک بار پھر فلسطین، غزہ میں نہتے مسلمانوں پر مظالم ڈھارہا ہے ۔ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے اس کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے ۔تقریب سے علامہ طارق محمود یزدانی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی،رانا حبیب الرحمن ضیا،قاضی عبد القدیر خاموش، مفتی عبد الرشید شورش، شیخ سلیم الرحمن، مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری اور دیگر نے خطاب کیا۔